Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفر الباطن میں متعدد جرائم میں ملوث مفرور شہری گرفتار

’اسے قابو کرکے جب پولیس کی گاڑی میں بٹھایا گیا تو چلتی ہوئی گاڑی سے کود گیا‘ ( فوٹو: سبق)
حفرالباطن پولیس نے متعدد جرائم میں ملوث ایک مفرور شہری کو مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ محمد بن شار الشہری نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔‘
’مذکورہ شخص نے متعدد جرائم کے علاوہ پانچ گاڑیاں اور سپیئر پارٹ کی دکانوں سے 50 ہزار ریال مالیت کا سامان چوری کیا ہے۔‘
’گرفتار شدہ شخص نے واردات میں اسلحہ کا بھی استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو لوٹا ہے۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’گرفتاری کے وقت مطلوب شخص نے جان بوجھ کر پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگیا۔‘
’اسے قابو کرکے جب پولیس کی گاڑی میں بٹھایا گیا تو چلتی ہوئی گاڑی سے کود گیا جس کے نتیجے میں اسے جسم پر متعدد جگہوں پر چوٹیں آئی ہیں۔‘
’بعد ازاں وہ ایک قریبی گھر میں گھس کر چھپ گیا۔ پولیس فورس نے بعد میں اسے قابو کیا‘۔
لیفٹیننٹ محمد بن شار الشہری نے مزید کہا کہ ’اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘

شیئر: