Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ: ’دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیلنے والے تین بچے ہلاک‘

واقعے میں زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں دستی بم پھٹنے سے تین بچے ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبائی حکام کے مطابق ’واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔‘
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ’بچے ایک دستی بم کو کھلونا سمجھ کر اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔‘
واقعہ سے متعلق اپ ڈیٹس میں صوبائی حکومت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ’دستی بم بچوں کو قریبی قبرستان سے ملا تھا۔‘

قبل ازیں خروٹ آباد کے علاقے کلی بادیزئی میں پیش آنے والے واقعے کے فوراً بعد دی گئی اپ ڈیٹ میں لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ’زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعے کی جگہ پر موجود پولیس کی ٹیمیں دھماکے کی نوعیت اور محرکات سے متعلق تفتیش کر رہی ہیں۔‘

شیئر: