Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے باعث کن افراد کو دفتر حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے؟

ساٹھ برس سے زائد اور فربہ افراد بھی دفترحاضری سے مستثنی ہونگے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت 10 زمروں کے افراد کو دفترحاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
جن افراد کو دفترجانے سے استثنیٰ دیا گیا ہے ان پرلازم ہے کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ ادارے کو پیش کریں گے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق صحت نگران کمیٹی ’وقایہ‘ کی سفارشات پرعمل کرتے ہوئے وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں سے منسلک افراد جنہیں دفتروں میں حاضری سے استثنیٰ دیا جارہا ہے وہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظرہے۔

مستثنیٰ زمروں کے افراد کو ڈاکٹری رپوٹ پیش کرنا ہوگی 

وزارت افرادی قوت نے جن زمروں کو مستثنیٰ قرار دیا ہے ان میں 60 برس سے زائد عمر کے افراد، پھیھپڑوں کے شدید مرض میں مبتلا افراد جنہیں مرض کی وجہ سے کم از کم 6 ماہ قبل ہسپتال میں داخل کیا جاچکا ہو۔
شدید امراض قلب میں مبتلا ایسے افراد جن کے دل کی شریانوں کی تنگی یا مخصوص مرض کی وجہ سے انہیں گذشتہ برس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہو۔
کمزور قوت مدافعت کے حامل ایسے مریض جو قوت مدافعت و دیگر سنگین امراض کی ادویات استعمال کرتے ہیں۔
انتہائی فربہ افراد جنہیں حرکت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
مختلف امراض میں مبتلا ایسے افراد جنہیں گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیاجاچکا ہوجن میں غیر منظم شوگرکے مریض، ہائی بلڈ پریشر کے وہ مریض جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہو کے علاوہ جگر کے امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں۔
مخصوص افراد جو اپنی بیماری کے سبب سماجی فاصلے کے اصول پرعمل نہ کرسکتے ہوں۔

شیئر: