Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی سے بحرین: ایمریٹس جون میں ڈبل ڈیکر اے 380 ایئر بسز چلائے گی

ایمریٹس ایئرلائن کی طرف سے بحرینی باشندوں کے لیے نئے کرایوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے (فوٹو: شٹر سٹاک)
ایمریٹس ایئرلائن نے موسم گرما کے لیے سفری خدمات کا شیڈول متعارف کروایا ہے جس کے مطابق رواں ماہ بحرین کے لیے ڈبل ڈیکر اے 380 پروازیں چلائی جائیں گی۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی ایئربس ایک مہینے کے لیے دبئی سے بحرین کا روٹ استعمال کرے گی، جس میں کُل 507 نشستیں ہیں جو تین مختلف کلاسز پر مشتمل ہیں جن میں 417 اکانومی، 76 فلیٹ بیڈ سیٹس اِن بزنس اور 14 فرسٹ کلاس سویٹس شامل ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’یہ تبدیلی موسم گرما کے دوران بحرین میں بڑھ جانے والی سفر کی طلب سے نمٹنے میں مدد دے گا۔‘
اسی طرح ایئرلائن کی جانب سے بحرینی باشندوں کے لیے مشہور مقامات کے نئے کرائے کا بھی اعلان کیا ہے جو دبئی، استنبول اور مالدیپ میں واقع ہیں۔
بحرین نے سیاحوں کے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں اور امارات سے جانے والے سیاح بغیر قرنطینہ کے وہاں جا سکتے ہیں۔
یہ اقدام اس لیے بھی سامنے آیا ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات دنیا میں ویکسینیشن کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والے ممالک میں شامل ہے اور جہاں آہستہ آہستہ سفری پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔

شیئر: