Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے پہلے بیٹے کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔ فوٹو اے ایف پی
برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام جوڑے نے للی بیٹ ڈیانا رکھا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو شہزادہ ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل نے بچی کی پیدائش کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔
جوڑے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بیٹی کا نام ان کی دادی شہزادی ڈیانا اور پڑ دادی ملکہ برطانیہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ملکہ برطانیہ کو خاندان والے پیار سے للی بیٹ پکارتے ہیں۔
بیان کے مطابق پیاری دادی شہزادی ڈیانا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیٹی کے لیے ان کے نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔
للی بیٹ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی دوسری اولاد ہیں۔ ان کے پہلے بیٹے آرچی کی پیدائش مئی 2019 میں ہوئی تھی۔
للی بیٹ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جمعے کے روز  پیدا ہوئی تھیں۔ میگھن مرکل اور ان کی بچی ہسپتال سے گھر واپس آ گئے ہیں۔
شاہی جوڑے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بچی کا وزن تقریباً سات پونڈ ہے، ماں اور بچی دونوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی بچی کی پیدائش کے موقع پر شہزادہ ہیری اور اہلیہ کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو بیٹی کی پیدائش پر بہت مبارک ہو۔ 

شیئر: