Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں 15 جون سےایئرپورٹ کھولنے کا اعلان

سعودی عرب، مصر، اردن اور تیونس کے سیاح پہلی فہرست میں ہیں- (فوٹو سی این این)
مراکش میں حکام نے کورونا وبا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ متعدد ممالک کے سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا ئی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منگل  پندرہ جون 2021 سے مراکش کے ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لیے بحال ہوجائیں گے۔ 
مراکش کے صحت حکام نے اس حوالے سے دو فہرستیں جاری کی ہیں۔ پہلی فہرست کا تعلق مراکش کے شہریوں یا وہاں مقیم ان غیرملکیوں سے ہے جنہیں مراکش آنے جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ شرط یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ویکسین یافتہ ہوں یا پی سی آر سرٹیفکیٹ میں وہ وائرس سے پاک ثابت ہوں۔
دوسری فہرست ان ممالک کی ہے جہاں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز بڑھ  رہے ہیں یا ان ممالک میں کورونا وائرس مختلف خطرناک رخ اختیار کررہا ہے یا ان ممالک میں وبا کے حوالے سے اعدادوشمار صحیح طریقے سے ریکارڈ پر نہیں آرہے ہیں۔ 
مراکشی حکام نے  دوسری فہرست میں درج ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگائی ہے کہ وہ سفر سے قبل اجازت نامہ حاصل کریں۔ پی سی آر ٹیسٹ کرائیں اور آنے پر دس دن تک ہوٹل قرنطینہ میں اپنے خرچ پر رہیں گے۔ 
ان ممالک کی فہرست طویل ہے تاہم ان میں خلیج کے پانچ ممالک بحرین، امارات، قطر، سلطنت عمان اور کویت شامل ہیں۔ برصغیر سے بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان کے نام  ہیں جبکہ ایشیا کے اہم ممالک افغانستان، انڈونیشیا، ایران، مالدیپ کے نام بھی موجود ہیں۔ 
سعودی عرب، مصر، اردن اور تیونس ممالک کے شہریوں اور سیاحوں کو پہلی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: