Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ابوظبی میں وز ایئر کا مشترکہ منصوبہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط‘

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہوابازی کی صنعت متاثر ہوئی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
وز ایئر کے سی ای او نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی وبا کے بعد ابوظبی میں وز ایئر کا مشترکہ منصوبہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ابوظبی کے حوالے سے ان کا منصوبہ تبدیل نہیں ہوا اور اب حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔‘
وز ایئر کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ’کورونا کی وبا نے ایئرلائن انڈسٹری کو تنظیم نو کرنے پر مجبور کیا ہے اور اس سے وہ مواقع سامنے آئے ہیں جو بصورت دیگر ممکن نہ تھے۔‘
وز ایئر، ابوظبی کی حکومت اور سوئٹزرلینڈ کی ایئرلائن کمپنی وز ایئر ہولڈنگز کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
وز ایئر ابوظبی نے جنوری میں ایتھنز سے اپنی افتتاحی پرواز کا آغاز کیا تھا۔
اس کے بعد ایئرلائن نے مصر، آرمینیا، جارجیا، اسرائیل، قازقستان، عمان، سربیا اور یوکرین کے لیے پروازوں کا آغاز کیا۔
ایئرلائن کے سی ای او جاز سیف ورادی نے بتایا کہ ’ایئرلائن کے توسیعی منصوبے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کم کیے گئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جیسے ہی مارکیٹ تیار ہوتی ہے تو ہم تیزی کے ساتھ کاروبار کو آگے بڑھا سکیں گے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’ہم  طیاروں اور عملے سے متعلق ناقابل یقین حد تک تیز اور موثر رہے ہیں جبکہ ہوابازی کی صنعت کی بحالی کا مرحلہ بھی ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وہ ابوظبی کے لیے بہت پرامید ہیں۔‘

شیئر: