Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں کن نئی سعودی اور ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ ہوگی؟

العلا رائل کمیشن بھی ایک فلم تیار کرا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
العلا اور سعودی دارالحکومت ریاض میں فلمائی جانے والی نئی امریکی فلم  Cherry کی کامیابی نے ہالی وڈ کے فلم سازوں کی نظریں العلا پر مرکوز کر دی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق العلا رائل کمیشن بھی ایک فلم تیار کرا رہا ہے جسے ’العلا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے العلا میں ہالی وڈ اور سعودی فلموں کی عکس بندی کے معاہدے شروع ہو گئے۔ 

فلم سازوں کو العلا میں فلمی مناظر کی عکس بندی میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی (فوٹو: الجزیرہ آن لائن)

سعودی عرب کی طرف سے سیاحتی ویزوں کے اجرا نے ٹی وی اور فلمی کمپنیوں کے حلقوں میں سعودی عرب سے دلچسپی بڑھا دی ہے۔
العلا فلم کی انتظٓامیہ نے بتایا ہے کہ جلد ایک اور امریکی فلم کی العلا میں عکس بندی ہوگی۔ ہالی وڈ کے معروف ستارے اس میں کردارادا کریں گے جبکہ  دو سعودی فلمیں العلا میں فلمائی جائیں گی ۔ان میں سے ایک کا نام ’بین الرمال‘  (صحرا کے درمیان) ہے۔ اس کے ہدایت کار محمد العطاوی ہوں گے دوسری فلم کا نام ’نورۃ‘ ہے اس کے ہدایت کار کا نام توفیق الزایدی ہیں۔ 
فلم سازوں کو العلا میں فلمی مناظر کی عکس بندی میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ 

العلا کا رقبہ بائیس ہزار 500 کلو میٹر سے  زیادہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)

العلا کی تاریخ دو لاکھ  برس پرانی ہے۔ یہاں سات ہزار سالہ تمدن کی تاریخ محفوظ ہے۔ العلا کا علاقہ بائیس ہزار 500 کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ سحر آفریں وادیوں، ریتیلے پتھروں، سیاہ آتشیں چٹانوں، سنہری ریت، حیرت انگیز شکل و صورت کے پہاڑوں سے بھرا ہوا ہے۔
العلا میں قریے، زرعی فارم اور متعدد شہر آباد ہیں، جہاں قدیم و جدید عمارتیں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں۔ یہاں ہوٹلوں کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔  فلم سازوں کو یہاں اپنے کام میں بڑی سہولت ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: