Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج رجسٹریشن کیسے کرائیں؟

رجسٹریشن کا آغاز اتوار تیرہ جون دوپہر ایک سے ہو گا۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج کے خواہشمند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کردی ہے۔ 
ویب سائٹ پر پہلے مرحلے کےلیے رجسٹریشن کا آغاز اتوار تیرہ جون دوپہر ایک سے ہو گا۔ رجسٹریشن کا عمل 13 ذی القعدہ کو رات دس بجے تک جاری رہے گا۔  
https://localhaj.haj.gov.sa/ 
ویب سائٹ پر ابتدائی معلومات اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے وزارت نے اس حوالے سےیہ بھی کہا ہے کہ اس سال 18 سے 65 برس کی عمر کے شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کے لیے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم عازمین حج کی تعداد 60 ہزار ہو گی۔ 
بنیادی شرط میں کورونا ویکسینیشن کی ہے۔ علاوہ ازیں وہ افراد جن کی صحت بہتر ہو اور وہ کسی قسم کے وبائی مرض میں مبتلا نہ ہوں۔  
دوسری جانب ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق نائب وزیر حج کا کہنا ہے کہ حج کےلیے ایسے  افراد جنہوں نے اس سے قبل حج ادا نہیں کیا انہیں ترجیج دی جائے گی۔

شیئر: