Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سونے کے زیورات کا کارخانہ چلانے والے غیرملکی گرفتار 

تارکین کارخانہ ایک سعودی شہری کے نام سے کھولے ہوئے تھے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت تجارت کے انسپکٹرز نے دارالحکومت ریاض میں سونے اور قیمتی پتھروں کے غیر قانونی کارخانے کے خلاف کارروائی کی ہے۔ غیر ملکی بغیر لائسنس کے کارخانہ قائم کیے ہوئے تھے۔ 
اخبار24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں بتایا کہ تارکین زیورات بنانے کا کارخانہ ایک سعودی شہری کے نام سے کھولے ہوئے تھے۔
وزارت تجارت نے بتایا کہ زیور سازی کے آلات اور قیمتی پتھر اور سونا ضبط کرلیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر کارخانہ کھولنے والوں اور کاریگروں کو گرفتار کرکے سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا۔ 
یاد رہے کہ سعودی حکومت ان دنوں مملکت بھر میں صنعت و تجارت کے شعبوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قومی مہم چلائے ہوئے ہے۔
خصوصا ایسے کاروباری اور صنعتی مراکز کے خلاف چھاپہ مہم جاری ہے جو سعودیوں کے نام سے غیرملکی کررہے ہیں۔ 

شیئر: