Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منرو اور افتخار کی شاندار بیٹنگ، یونائیٹڈ نے کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

بابر اعظم 81 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے جب کہ نجیب اللہ زردان 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا 191 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔
اسلام آباد کی جیت کے معمار کولن منرو اور افتخار احمد رہے۔ منرو نے ناقابل شکست 88 اور افتخار احمد نے 71 رنز سکور کیے۔
یونائیٹد کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور کولن منرو نے کیا۔ عثمان خواجہ 12 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اخلاق احمد کو ایک رنز کے انفرادی سکور پر وقاص مقصود نے بولڈ کیا۔ 
اب سے تھوڑی دیر پہلے تک یونائیٹڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے تھے۔ کولن منرو 77 اور افتخار احمد 59 رنز کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ہیں۔
قبل ازیں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور نجیب اللہ زردان نے نصف سینچریاں سکور کیں۔ 

افتخار احمد میچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

بابر اعظم 81 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے جب کہ نجیب اللہ زردان 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کی شروعات شرجیل خان اور بابر اعظم نے کی۔ شرجیل خان 25 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ مارٹن گپٹل چھ رنز بنا کر محمد وسیم کا شکار بنے۔
بابر اعظم نے 54 گیندوں پر 81 رنز بنائے اور حسن علی کا شکار بنے، جب کہ تھیسارا پریرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ علی خان کے حصے میں آئی۔
خیال رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سات میچوں میں سے پانچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 10 پوائنٹس ہیں۔
 

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز چھ میچوں میں سے تین جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ کنگز کے چھ پوائنٹس ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ:
شاداب خان (کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، علی خان، محمد وسیم، عاکف جاوید

کراچی کنگز:

عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زردان، چاڈوک والٹن، تھیسارا پریرا، عباس آفریدی، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال

شیئر: