Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناس ایئر کی یوکرین کے دو شہروں کےلیے براہ راست پروازیں

یوکرین نے سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنی دیا ہوا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی فضائی کمپنی ناس نے ریاض سے یوکرین کے ایک اور شہر لفیف کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 3 جولائی 2021 سے ہفتے میں دو پروازیں ریاض سے لفیف کے  لیے ہوں گی۔ 
اس سے قبل ناس ایئر نے 2 جولائی سے جدہ سے یوکرینی دارالحکومت کیف کے لیے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ناس ایئر نے جو مشرق وسطی کی بڑی کمرشل فضائی کمپنی ہے یوکرین جانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نئی پروازوں کا فیصلہ کیا ہے۔
یوکرین کے حکام نے سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنی دیا ہوا ہے۔
ناس ایئر 2021 کے دوران متعدد نئے ایئرپورٹس کے لیے پروازیں شروع کرنے کا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔ 
موسم گرما کے دوران ناس ایئر تیرہ ایئرپورٹسں کے لیے پروازیں چلارہی ہے۔
ناس ایئر سے سفر کے خواہشمند لوگ سمارٹ موبائل پر ناس ایئر ایپ، ٹریولنگ ایجنسیوں سے کسی بھی وقت رابطہ کرکے بکنگ کراسکتے ہیں۔
 ناس ایئر سالسبرگ، کیف، تاشقند، ترانا، غردقۃ، سرائیو، باکو، تبلیسی، باتومی اور شرم الشیخ کے لیے موسم گرما کے دوران پروازیں چلا رہی ہے۔ 

 

شیئر: