Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتخانے کے تین افسران انتظامی نااہلی کے مرتکب: انکوائری رپورٹ

وزیراعظم معائنہ کمیشن نے انکوائری رپورٹ میں تین افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی (فوٹو: روئٹرز)
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے عدم تعاون کی شکایات پر معائنہ کمیشن کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم معائنہ کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی شکایات پرانکوائری رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی۔
انکوائری رپورٹ میں تین افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔
اردو نیوز کے پاس دستیاب انکوائری رپورٹ کے مطابق سابق سفیر راجہ اعجاز علی، ڈپٹی ہیڈ مشن محمد ذیشان احمد اور قونصلر محمد اورنگزیب کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سفارتخانے کے تین افسران مس کنڈیکٹ اور انتظامی نااہلی کے مرتکب ہوئے جبکہ سفارتخانے کی جانب سے بھتہ خوری کی کوئی شکایت نہیں۔
معائنہ کمیشن نے سفارش کی ہے کہ ’سعودی عرب میں موجود مشن میں افرادی قوت بڑھائی جائے جبکہ مشنز کو چاہیے کہ پاکستانی کمیونٹی کا نجی کمپنیوں پر انحصار کم سے کم رکھے، اس کے علاوہ ون ونڈو پورٹل کے ذریعے شکایات کے حل کرنے کا موثر مکینیزم بنایا جائے۔‘

رپورٹ کے مطابق سابق سفیر راجہ اعجاز علی، ڈپٹی ہیڈ مشن محمد ذیشان احمد اور قونصلر محمد اورنگزیب کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی (فوٹو: عرب نیوز)

معائنہ کمیشن نے 24 گھنٹے سروس کی ہیلپ لائن قائم کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ وزارت خارجہ سے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانی ڈویژن قائم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
انکوائری رپورٹ میں وزارت خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانی اوورسیز پاکستانیوں کی حالت زار پر سالانہ رپورٹ پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشنز کے سربراہان کے مالی اختیارات بڑھانے اور قانونی خدمات حاصل کرنے کے لیے اختیارات دیے جائیں۔

شیئر: