Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے سے بچوں کی زبان کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے؟

والدین کو ٹی وی کے استعمال اور اس کے دورانیے پر توجہ دینی چاہیے۔ فوٹو فری پک
ایک فرانسیسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھتے ہیں ان کی زبان کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔
فرانسیسی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کے ایک محقق اور اس تحقیق کے مصنف جوناتھن برنارڈ  نے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے ٹی وی دیکھنے سے متعلق والدین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، صرف ٹی وی کے استعمال اور اسے دیکھنے کی مدت پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔
محققین نے کئی سالوں تک 1500 بچوں کی نگرانی کی اور ان کے والدین سے بچوں کا ٹی وی، کمپیوٹر اور گیمز دیکھنے کا دورانیہ اور کھانے کے دوران  ٹیلی ویژن دیکھنے کے بارے میں مشاہدہ کرنے کا کہا۔
اس کے ساتھ ان کی زبان کی صلاحیتوں کی جانچ پڑتا ل بھی کی جاتی رہی۔ ایسے بچے جن کی عمر دو سال تھیں ان کے لیے ایک سو الفاظ منتخب کیے گئے جو وہ بول سکتے تھے۔ پھر تین سے پانچ سال کے بچوں کے لیے ماہر نفسیات نے زبان کی صلاحیتوں کی جانچ پڑتا ل کی جو اس تحقیق کا حصہ ہیں۔
اس عمل کے دوران محققین کو ٹیلی ویژن دیکھنے کا دورانیہ اور بچوں کی زبان کی صلاحیتوں سے متاثر ہونے کا کوئی لنک نہیں ملا۔
اس کے برعکس کھانے کے دوران ٹیلی ویژن دیکھنے والے بچوں کی زبان کی صلاحیتیں متاثر ہوئی تھیں۔
’سائنسی رپورٹس‘ جریدہ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس میں ہر عمر کے بچے یکساں متاثر تھے۔

تین سے پانچ سال کے عمر کے بچوں پر تحقیق کی گئی ہے۔ فوٹو فری پک

اس مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے دوران ٹیلی ویژن دیکھنے اور زبان کی نشوونما کے فقدان کے مابین صرف شماریاتی نہیں بلکہ مؤثر رابطہ ہے۔ 
اس مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیلی ویژن کی نمائش اور زبان کی نشوونما کے فقدان کے مابین ایک ’شماریاتی انجمن‘ کے بجائے ’کارگر تعلق‘ ہے۔
اس واقعے کی ایک ممکنہ وضاحت میں برنارڈ نے کہا ہے کہ ’کھانے کے دوران ٹی وی بچوں کی بات چیت وقفے کا کام کرتی ہے، جس سے بچوں اور بڑوں کے مابین تبادلے کا معیار اور تناسب کم ہوجاتا ہے۔‘

شیئر: