Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے ہرا دیا

انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج  کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں (فائل فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ 6 کے 26 ویں میچ  میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ریکارڈ 247 رنز کے جواب میں مقررہ 20 اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر  232 رنز بنا سکی۔
زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور شعیب ملک نے نصف سینچریاں سکور کیں تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ 
زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی نے کی۔  زازئی بغیر کوئی رن بنائے عاکف جاوید کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
امام الحق سات رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر حسن علی ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل 53 رنز بناکر حسین طلعت کا شکار بنے۔
شعیب ملک 68 رنز بناکر حسین طلعت کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ شرفین ردرفورڈ 29 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
 وہاب ریاض 28 اور عمید آصف 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 247 رنز بنائے۔
یونائیٹڈ کے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کولن منرو اور عثمان خواجہ کی جوڑی نے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ 
کولن منرو نے 47 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 56 گیندوں پر 105  رنز بنائے۔
ون ڈاؤن پر بیٹنگ کے لیے آنے والے آصف علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 18 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ وہ سمین گل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
برنڈن کنگ 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج  کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں اس لیے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اسلام آباد کی قیادت کررہے ہیں۔

ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کریں۔
’پلے آف میں بھی بہتر سے بہتر کھیل پیش کریں گے، ٹیم کمبی نیشن بنانے میں کوئی مشکل نہیں ہو رہی۔‘
عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ  پلے آف میں پہنچنے پر بہت خوش ہیں۔ ’میچز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔‘

شیئر: