Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست

ملتان سلطانز کے اوپنر شان مسعود نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ شان مسعود مین آف دی میچ قرار پائے۔
بدھ کو ابو ظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 13 ہویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔
جیک ویتھرالڈ نے سب سے زیادہ 19 رنز بنائے۔ وہ عمران خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آٓؤٹ ہوگئے۔

 

کپتان سرفراز احمد 13 رنز ہی بنا سکے۔ سہیل تنویر کی بال پر عمران طاہر نے ان کا کیچ لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سات بلے باز  ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمران خان نے دو، سہیل تنویر، شاہنواز دھانی اور بیلسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
اوپنر شان مسعود نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ محمد حسنین کی گیند پر حسان خان نے ان کا کیچ لیا۔ 
جانسن چارلس نے 74 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں خرم شہزاد نے بولڈ کیا۔

ملتان سلطانز کے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 13 ہویں اوور میں ڈھیر ہوگئی (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

کپتان محمد رضوان 21 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ خوش دل شاہ نے 20 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے دو جبکہ حسان خان، ظاہر خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر: