Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ، مکہ نئی شاہراہ پرتیزی سے کام جاری

نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ 72 کلو میٹر طویل ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت نقل و حمل کی جانب سے جدہ کو مکہ مکرمہ سے براہ راست جوڑنے والی نئی شاہراہ کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے- 72 کلومیٹر طویل  شاہراہ دو رویہ ہے- ہر جہت میں 4 ٹریک بنائے جارہے ہیں-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہراہ سے سالانہ 30 ملین تک عمرہ زائرین سفر کرسکیں گے- 
یہ سڑک نئے محلوں اور علاقوں کے  رہائشیوں کے بھی کام آئے گی- اس کی بدولت شمالی جدہ سے مکہ مکرمہ کا سفر  35 منٹ میں طے ہوسکے گا-

 نئی شاہراہ کے مکمل ہونے سے ’حرمین روڈ‘ پرازدحام کم ہو جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

 نئی شاہراہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کو براہ راست مقدس شہر سے مربوط کردے گی- اس کی وجہ سے عمرہ اور حج زائرین شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ آسانی سے آجاسکیں گے-
اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ موجودہ شاہراہوں خصوصا الحرمین ایکسپریس روڈ پر ازدحام کم ہوجائے گا- 
شاہراہ کے پہلے مرحلے کا  53 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کا  72 فیصد کام انجام  پاچکا ہے اور تیسرے مرحلے کا  78 فیصد کام ختم ہوگیا ہے- 
اس شاہراہ کی تیاری میں ٹریفک سلامتی کا معیار بہت بلند رکھا گیا ہے- بنیادی ڈھانچہ عمدہ درجے کا ہے- وزارت نقل و حمل اپنے تمام ترقیاتی منصوبے اسی انداز سے لے کر چل رہی ہے- 

شیئر: