Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر پلے آف میں پہنچ گئی

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ آج ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔(فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ 6 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے، اور یوں کنگز نے پلے آف میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکی تھی اور کنگز کے کوالیفائی کرنے کے بعد لاہور قلندرز بھی پلے آف سے باہر ہو گئی ہے۔
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 177 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ کراچی نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میچ کے آغاز ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ صائم ایوب 19 رنز بنا کر محمد الیاس کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔ 
جیک ویدرالڈ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 24 رنز بنانے کے بعد ارشد اقبال کا شکار بنے۔ عثمان خان بھی صرف 15 رنز ہی بنا سکے اور محمد الیاس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اعظم خان بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 15 رنز بنا کر ارشد اقبال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسی طرح حسن خان بھی 24 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
عبدالناصر کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم  نے اننگز کی شروعات کی۔ بابر اعظم 23 رنز بناکر عبد الناصر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
شرجیل خان 45 رنز بنا کر عارش علی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ مارٹن گپٹل بھی پانچ رنز بنا کر عارش علی ہی کا شکار بنے۔
عارش علی ہی نے نجیب اللہ زردان کو پویلین کا راستہ دکھا یا۔ اسی طرح عارش علی کپتان عماد وسیم کو بھی آؤٹ کیا۔
دانش عزیز نے جیک وائلڈر موتھ کو چار گیندوں پر چار چھکے مارے۔ تاہم وہ 45 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کے ہاتھوں ڈھیر ہوگئے۔
ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’خوشی کی بات ہے کہ ٹیم نے صحیح موقع پر مومینٹم اپنایا۔‘
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ آج ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا احتتام جیت پر کرنا چاہتے ہیں۔ ’ٹیم کمبی نیشن کا نہ بننا ٹورنامنٹ میں خراب کارکردگی کا باعث بنا۔ 

کراچی کنگز:

عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زردان، چیڈوک والٹن، دانش عزیز، ارشد اقبال، محمد عامر، محمد الیاس، نور احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

سرفراز احمد (کپتان) جیک وائلڈر موتھ، عثمان خان، صائم ایوب، اعظم خان، عبد الناصر، حسن خان، جیک ویلڈرمتھ، خرم شہزاد، ارش علی خان، نسیم شاہ   

شیئر: