Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الحائر میں لاپتہ بچے کی لاش گیارہ دن بعد مل گئی

وادی کے قریب اپنے اہللخانہ کے ہمراہ سیر کے لیے گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض کی وادی الحائر میں لاپتہ ہونے والے مقامی بچے کی لاش گیارہ دن بعد مل گئی۔
الاخباریہ کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں اور دیگر امدادی گروپ لاپتہ بچے کی تلاش کا سلسلہ دن رات جاری رکھے ہوئے تھے۔ 

امدادی گروپ لاپتہ بچے کی تلاش دن رات جاری رکھے ہوئے تھے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

بچے کی عمر سات برس ہے۔ وہ وادی کے قریب اپنے اہللخانہ کے ہمراہ سیر کے لیے گیا ہوا تھا۔ ’تشالیح الحائر‘ نیلام گاہ کے قریب وادی الحائر میں گر گیا تھا۔ باپ نے بچانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی تھی۔ 
ریاض شہری دفاع کی امدادی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی امدادی گروپ کی مدد سے بچے کی تلاش شروع کردی تھی۔
گیارہ دن کی مسلسل تلاش کے بعد اتوار کو سہ پہر تین بجے بچےکی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

شیئر: