Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور حملہ، ڈرون تباہ

گزشتہ روز ایک دن میں 17 بارودی ڈرون تباہ  کیے گئے تھے۔( فوٹو سبق)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’سعودی ڈیفنس نے اتوار کی رات حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنایا ہے‘۔
’جنوبی سعودی عرب کی طرف بھیجے جانے والا بارودی ڈرون تباہ کردیا گیا‘۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’ڈرون کا ہدف خمیس مشیط شہر تھا۔ حوثی دانستہ طور پر مملکت میں شہریوں اور شہری اہداف کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عام شہریوں کے تحفظ  اور خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جائیں گے‘۔
یاد رہے کہ سعودی فضائیہ نے گزشتہ روز ایک دن میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے 17 بارودی ڈرون تباہ  کیے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے سنیچر کی صبح ، شام  اور رات  جنوبی سعودی عرب، خمیس مشیط  اور جازان کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

 

 

شیئر: