Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافروں کے بورڈنگ پاس توکلنا سے جوڑنے کا اعلان

مسافروں کو بورڈنگ پاس الیکٹرانک طور پر جاری کیے جا رہے ہیں ۔(فوٹو عرب نیوز)
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے)نے تمام قومی ایئر لائنز کے لئےاندرون ملک پروازوں کے بورڈنگ پاس کے اجراء کے بعد صحت کی حیثیت سے توکلنا ایپ کے ساتھ  جوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایسے مسافروں کو بورڈنگ پاس الیکٹرانک طور پر جاری کیے جا رہے ہیں جن کی ایپ میں '  مدافعتی حیثیت' ، 'پہلی خوراک سے استثنیٰ' ، 'بحالی سے استثنیٰ'  یا 'انفیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں' کی ضروری معلومات درج ہیں۔ 

توکلنا ایپ کووڈ- 19 "پاسپورٹ" کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہ اقدام سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے کیا گیا ہے جس میں سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی اور وزارت صحت اور قومی ایئر لائنز کا تعاون  حاصل ہے۔
توکلنا کوویڈ 19 کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کے لئے گذشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کورونا ویکسینیشن کے بارے میں معلومات اور انفیکشن کی حیثیت کی رپورٹوں کو شامل کیا گیا ہے۔
توکلنا ایپ کووڈ- 19 "پاسپورٹ" کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

توکلنا ایپ میں ویکسینیشن کے بارے میں معلومات اور رپورٹیں شامل ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

قبل ازیں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا تھا کہ تمام غیر ملکی مسافر اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے جو سعودی عرب کا سفر کررہےہیں انہیں روانگی سے قبل کورونا ویکسین کے بارے میں تمام معلومات کا اندراج اور رجسٹریشن ضرورکرانا ہو گی۔
یہ رجسٹریشن خلیج تعاون کونسل ممالک کے تمام شہریوں، نئے ویزا پر آنے والوں، مقیم غیر ملکیوں اوران کے اہل خانہ جنہیں حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا ہو یا ابھی نہ لگا ہو سب کے لیے لازم ہے۔
 

شیئر: