Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے وزیر مملکت برائے دفاع سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد بن احمد البواردی سے امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود نے پیر کو ملاقات کی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنیسی وام کے مطابق وزارت کے دفتر میں ہونے والی  ملاقات میں وزارت کے انڈر سیکریٹری مطر سالم الظاھری اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
محمد بن احمد البواردی نے پاکستانی سفیر کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ان کی حکومتوں کے وژن کے مطابق تعاون کے امور، دفاعی شعبے میں تعلقات کے فروغ ، فوجی تربیت و مہارت میں تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امارات کے وزیر اور پاکستانی سفیر نے باہمی دلچسپی سے متعلق متعدد علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔
پاکستانی سفیر نے کورونا بحران میں متحدہ عرب امارات کے مثالی کردار، دنیا بھر کے ممالک کو اس عالمی وبا سے نمٹنے کے قابل بنانے میں انسانی ہمدردی، سماجی اور طبی بنیادوں پر فراہم کیے جانے والے تعاون کو بھی سراہا ہے۔

شیئر: