Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزہ

سرمایہ کاروں کے لیے اس رہائشی ویزے کے پروگرام کا عرصہ پانچ سے دس برس رکھا گیا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سلطنت عُمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان کو طویل عرصے تک رہائش دی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ’عمان کی وزارت تجارت، انڈسٹری اور انویسٹمنٹ پروموشن نے ایک بیان میں سرمایہ کاروں کے لیے اس نئے پروگرام کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
وزارت کے اعلامیے کے مطابق ’سرمایہ کاروں کے لیے اس رہائشی ویزے کے پروگرام کا عرصہ پانچ سے دس برس رکھا گیا ہے جس کی تجدید بھی کی جا سکے گی اور یہ تمام غیر ملکیوں کے لیے ہے۔‘
عمان کی وزارت تجارت، انڈسٹری اور انویسٹمنٹ پروموشن نے کہا ہے کہ ’یہ پروگرام رواں سال ستمبر میں شروع کیا جائے گا جس کا مقصد معیاری سرمایہ کاری کے لیے ترغیب دینا ہے۔‘

شیئر: