Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین انجینیئرز میں اضافہ

رواں برس خواتین انجینیئرز کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی انجینیئرز کونسل کا کہنا ہے کہ خواتین انجینیئرز میں سال رواں کے  دوران20 فیصد اضافہ ہوا ہے- کونسل میں رجسٹرڈ سعودی خواتین انجینیئرز کی مجموعی تعداد 4304 تک پہنچ گئی- ان میں سے 729 وہ ہیں جنہوں نے 2021 کے دوران اندراج کرایا ہے-  
الوطن اخبار کے مطابق انجینیئرز کونسل کا کہنا ہے کہ بیشتر سعودی انجینیئرز خواتین میں الیکٹرانک انجینیئر، پروگرامنگ،  سول انجینیئر، کمپیوٹر اور بائیو انجینیئرز شامل ہیں- 

رجسٹرڈ سعودی خواتین انجینیئرز کی  تعداد 4304 تک پہنچ گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

2020 کے دوران انجینیئرز کونسل میں رجسٹرڈ  انجینیئرز کی تعداد  3575 تھی- اس وقت سعودی خواتین کی تعداد 2633 سے زیادہ نہیں تھی-
2020 کے دوران 900 نے اندراج کرایا- بیشتر کا تعلق سول انجینیئرنگ سے تھا- ان کی تعداد  858 ریکارڈ کی گئی-  

بیشترکا تعلق سول اینجینیئرنگ سے ہے (فوٹو،ٹوئٹر)

انجینیئرز کونسل میں خواتین و حضرات انجینیئرز کی مجموعی تعداد  18646 ہے- ان میں سے 13047 سعودی انجینیئر تھے جبکہ  مملکت کے بیشتر علاقوں میں کام کرنے والی انجینیئر کمپنیوں کی تعداد  297 ریکارڈ کی گئی- 
2019 میں انجینیئر سعودی خواتین کی تعداد 2633،  2020 میں  3575 اور 2021 میں  4304  ریکارڈ کی گئیں-

شیئر: