وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقررہ ضوابط پرسختی سے عمل جاری رکھاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 223 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 2 ہزار 177 افراد کووڈ 19 سے شفایاب ہوئے۔
امارات ٹوڈے کے مطابق اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 22 ہزار 532 تک پہنچ چکی ہے۔ اس مہلک وائرس سے 6لاکھ 1 ہزار 308 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا کے 2 لاکھ 93 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے۔
کورونا سے ایک ہی دن میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 782 تک پہنچ گئی۔
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ حفاظتی تدابیر پرسختی سے عمل کیاجائے جن میں سماجی فاصلے کا اصول اہم ہے جبکہ عوامی مقامات پرماسک کے استعمال کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے۔