Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مزید دو لاکھ 53 ہزار ٹیسٹ

چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 942 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔( فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب اماارات میں جمعے کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید دو لاکھ 53 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 942 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی  وام نے وزارت صحت کے بتایا کہ ’ نئے مریض مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 70 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 6 مریض چل بسے۔ مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر یک ہزار 747 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 918 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 87 ہزار 160 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نےعوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں  وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید ایک لاکھ 16 ہزار 418 خوراکیں دی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ 42 لاکھ 98 ہزار 438 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: