Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز پھر دو ہزار سے زیادہ

کورونا کے مزید 2 لاکھ 67 ہزار 968 ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر 19 جون کو کورونا کے نئے کیسز پھر دو ہزار سے زیادہ سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 67 ہزار 968 ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں دو ہزار 109 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام  نے وزات کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت  مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ مجموعی متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 10 ہزار 179 ہوگئی‘۔ 
’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید دو ہزار 75 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 89 ہزار 235 ہوگئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید پانچ چل بسے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 752 ہوگئی‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے  کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔

شیئر: