Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمارتوں میں اندرونی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے سرمایہ کاری

سروے کے مطابق سعودی عرب میں دو تہائی بلڈنگ مینیجرز منصوبہ بنا رہے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
ایک نئے سروے کے مطابق سعودی عرب میں دو تہائی سے زیادہ بلڈنگ مینیجرز اندرونی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور صحت مند عمارت کے دیگر حل میں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی فرم ہنی ویل کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں 81 فیصد مینیجرز نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا نے انہیں اس بات پر دوبارہ غور کرنے کے لیے مجبور کیا ہے کہ ان کی بلڈنگز کو تبدیلیوں اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
سروے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 10 میں سے 7 جواب دہندگان سمارٹ بلڈنگ حل میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں خاص طور پر جائداد کو زیادہ موثر اور پائیدار بنانے کے طریقے۔
مشرق وسطی،ترکی اور افریقہ میں ہنی ویل بلڈنگ ٹیکنالوجیز کے صدر اور جنرل منیجر جارج بومتری نے کہا کہ ’کورونا کی عالمی وبا ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی لائی ہے اور وہ سعودی عرب کی بلڈنگز کے رہنماؤں کو اپنی آپریشنل حکمت عملیوں پر نظر ثانی کرنے اور بہتر، صحت مند ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ موثر، پائیدار حل کے ساتھ تیزی سے نئے طریقہ کار کی تلاش میں ہیں جو فوری اور طویل مدت میں ان کی حفاظت، راحت اور ان کے تجربات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔‘
سمارٹر اور ڈیجیٹائزڈ بلڈنگز کی ضرورت اس وقت آئی جب جواب دہندگان میں سے 73 فیصد نے بتایا کہ عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال کے دوران دور دراز سے کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے اور تجزیہ کرنے کی ضرورت کو تیز کر دیا ہے۔

شیئر: