Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہم جوئی اور سیاحت کےلیے شہری اور غیر ملکی طائف پہنچنے لگے

ہزاروں شہری اور عیر ملکی طائف کا رخ کرتے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مہم جوئی اور سیاحت کا لطف اٹھانے والوں کے لیے طائف شہر پسندیدہ ترین، سحر آفریں اور پرفضا مقام ہے۔  
یہاں خوشبوؤں سے بھری ہوائیں اور تازہ دم بنانے والا ماحول سیاحت کے لیے آنے والوں کے لیے بڑی کشش رکھتا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت نے اس سال موسم گرما کے لیے پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔

موسم گرما کے لیے پروگرام  ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔(فوٹو ایس پی اے)

  اس پروگرام میں طائف سمیت گیارہ سیاحتی مقامات شامل کیے گئے ہیں۔ اس دوران پرائیویٹ سیکٹر کی ڈھائی سو سے زیادہ کمپنیوں کے ذریعے پانچسو سے زیادہ سیاحتی پیکیج پیش کیے جارہے ہیں۔ 
طائف بلند و بالا پہاڑوں، گھنے درختوں، معتدل آب و ہوا کے لیے مشہور ہے۔ طائف کا ہر علاقہ سحر آفریں مناظر پر مشتمل ہے۔ 
طائف کے  پہاڑی سلسلے کی سیر کے دوران گلاب کی خوشبو آپ کو اپنے سحر میں گرفتار کرے گی۔ یہ سعودی عرب کے  پرفضا مقامات میں سے ایک ہے۔

طائف کا ہر علاقہ سحر آفریں مناظر پر مشتمل ہے۔ فوٹو ایس پی اے)

 یہاں پھلوں کے باغات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ باغات سے گزرنا، مرضی کے پھل حاصل کرنا اور کھانا ایسا تجربہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 
مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ہزاروں کی تعداد میں خوبصورت لمحے گزارنے کے لیے عموما ہر موسم اور خصوصا گرمی کے موسم میں طائف جانا پسند کرتے ہیں۔

شیئر: