Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ سمیت کئی ریجنز میں بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا آغاز

کورونا ویکسین لینے کے لیے تاریخ لے سکتے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں الشرقیہ، الجوف، تبوک اور الحدود الشمالیہ ریجن سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارہ سے اٹھارہ برس کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کورونا فائزر ویکسین کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس پی اے اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق توکلنا ایپ نے بیان میں کہا ہے کہ بارہ برس سے اٹھارہ  برس تک کے افراد کورونا ویکسین لینے کے لیے تاریخ لے سکتے ہیں۔ 

نئی سروس کے لیے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے)

نئی سروس کے لیے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ بارہ سے اٹھارہ برس کا شمارعیسوی کیلنڈر کے حوالے سے ہوگا۔  
توکلنا ایپ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر صارفین سے کہا ہے کہ وہ نئی سہولت کے لیے ایپ اپ ڈیٹ ضرور کرلیں۔
اس سے قبل وزارت صحت نے بیان میں کہا تھا کہ بارہ سے اٹھارہ برس تک کی لڑکیوں اور لڑکوں کو فائزر ویکسین دینے کا فیصلہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کی منظوری اور تمام مطالعہ جات کے مثبت نتائج سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔

شیئر: