Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  کارکنوں کے پیشہ ورانہ ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ شروع 

پروفیشنل ٹیسٹ کا آخری مرحلہ جنوری 2022 میں مکمل ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے  یکم جولائی 2021 کو سعودی لیبر مارکیٹ میں ہنرمندوں کے پروفیشنل ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا  
ویب نیوز ’اخبار  24 ‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے  کہ تدریجی طور پر ہر ادارے کے تکنیکی عملے کا پروفیشن ٹیسٹ ہوگا-
پروفیشنل ٹیسٹ کا آخری مرحلہ جنوری  2022 میں انجام دیا جائے گا- 
نائب وزیر افرادی قوت عبداللہ ابو ثنین  نے کہا کہ وزارت کی جانب سے مملکت کی  لیبر مارکیٹ میں ہنرمندوں کی کارکردگی بہتر بنانے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور نااہل کارکنان کی آمد روکنے کی مہم چلا رہی ہے- 

مملکت آنے سے قبل کارکنوں کا ابتدائی ٹیسٹ لیا جائے گا(فوٹو، الریاض اخبار)

پیشہ وروانہ  ٹیسٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار سے زیادہ پیشوں کو 23 بڑے پیشوں میں ضم کردیا گیا ہے-
 پروفیشن ٹیسٹ کے دو ٹریک مقرر کیے گئے ہیں- پہلے ہر ہنرمند کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ ان کے اپنے ملک میں ہوگا- اس مقصد کے لیے  انٹرنیشنل ٹیسٹ سینٹرز کا تعاون حاصل کیا گیا ہے-
اس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ہی ہنرمندوں کا ویزہ لگے گا- 
دوسرا ٹیسٹ سعودی عرب میں مقامی سینٹرز کے تعاون سے کیا جائے گا- 
پہلے مرحلے میں 3 ہزار سے زیادہ کارکنان والے بڑے اداروں اور کمپنیوں کے ہنرمندوں کا پروفیشن ٹیسٹ ہوگا- اس کے بعد 500 سے 2 ہزار  999 تک کارکنان والے اداروں کا رخ کیا جائے گا-
پھر 50 سے  499 والے اداروں کے کارکنان کا نمبر آئے گا- اس کے  بعد ان چھوٹے اداروں کے نرمندوں کا ٹیسٹ ہوگا جو زمرہ (الف) میں آئیں گے-

پروفیشنل ٹیسٹ مرحلہ وار کیے جائیں گے (فوٹو، ٹوئٹر)

یہ وہ ادارے ہوں گے جن کے کارکنان کی تعداد  6 سے 49 تک ہوگی- سب سے آخر میں زمرہ (ب) کے اندر آنے والے چھوٹے اداروں کے ہنرمندوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا-  یہ پانچ اور اس سے کم کارکن والے ادارے ہوں گے- 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے  23 رجب 1442ھ مطابق 7 مارچ  2021 کو وزارت خارجہ اور پیشہ ورانہ و تکنیکی ٹریننگ کے پبلک ادارے کے تعاون سے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام جاری کیا تھا-
 

شیئر: