Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: سعودیوں کو تیونس نہ جانے کی ہدایت  

کورونا کیسز کی وجہ سے رات کا کرفیو لگا دیاگیاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
تیونس میں سعودی سفارتخانے کا کہناہے کہ  تیونس کے حکام نے نئے کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جانے  پر ملک میں کرفیو لگادیا ہے لہذا سعودی شہری فی الحال تیونس کا سفر نہ  کریں- 
اخبار  24 کے مطابق سعودی سفارتخانے نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ تیونس کے حکام نے  جمعرات یکم جولائی  2021 سے پورے ملک میں کرفیو لگادیا ہے- روزانہ رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا- 
دوسری جانب سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تیونس نے اپنے یہاں آنے کی ایک شرط یہ لگائی ہے کہ مسافر پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہمراہ لے کر آئیں-
اس کا نمونہ سفر سے  72 گھنٹے قبل لیا گیا ہو اور اس پر( کیو آر سی او ڈی ای) کی علامت تحریر ہو- یہ پابندی ویکسین یافتگان کے لیے بھی ہے البتہ  12 برس سے کم عمر کے بچوں پر پی سی آر کی پابندی نہیں- 

شیئر: