Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی وزیر صحت کورونا کا شکار، تیونس میں 72 افراد ہلاک

’لبنان میں گزشتہ روز 4988 نئے کیسز ریکارڈ کیے گیے جبکہ 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الخبر)
لبنانی وزیر صحت حمد حسن کورونا وائرس کا شکار ہوگیے۔ انہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’وزیر کی حالت قابو میں ہے اور وہ روبہ صحت ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز ملک میں 4988 نئے کیسز ریکارڈ کیے گیے جبکہ 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’کورونا بحران کے دوران یہ ہلاک شدگان کی ریکارڈ روزانہ تعداد ہے‘۔
واضح رہے کہ آج جمعرات سے لبنان میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جو 25 جنوری تک جاری رہے گا۔
ملک کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا ہے جس نے تمام معاشرتی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف تیونس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3632 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 168568 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 5415 ہیں‘ ( فوٹو: الیوم السابع)

تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز کورونا کے باعث 72 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 168568 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 5415 ہیں‘۔

شیئر: