Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں کورونا وائرس کی نئی قسم، لاک ڈاون لگا نے پرغور

 دریافت شدہ وائرس کا تعلق برازیل ، جنوبی افریقہ اور نہ برطانیہ سے ہے۔ (فوٹو ای پی اے)
تیونس کے وزیر صحت فوزی المھدی  نے  کہا ہے کہ یہاں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوائی ہے۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ لگ سکا کہ نئی نسل کا یہ کورونا وائرس کہاں سے پہنچا ہے۔ 
العربیہ  نیٹ کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ یہ بات طے ہوچکی ہے کہ دریافت شدہ وائرس کا تعلق برازیل ، جنوبی افریقہ اور نہ برطانیہ سے ہے۔ 
انسداد کورونا ریسرچ کمیٹی کی ترجمان جلیلہ بن خلیل نے کہا ہے کہ ریسرچ کمیٹی کسی وقت میٹنگ کرے گی۔ صحت صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ سرحدیں بند کرنے کا امکان بھی زیر غور آئے گا۔ تیونس میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ 
اس سے قبل ریسرچ کمیٹی کے رکن نے یہ کہا تھا کہ تیونس کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبے انتہائی حد تک مصروف ہوچکے ہیں۔
تیونس میں برطانوی نسل کا کورونا پھیلنے کی وجہ سے ملک میں صحت نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر امان اللہ المسعدی نے بتایا کہ ریسرچ کمیٹی کے ارکان تمام تجاویز کا گہرائی سے جائزہ لے کر ضروری سفارشات حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
یہ تجویز بھی دی جائے گی کہ جنوبی افریقہ  اور برازیل والے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سرحدیں بند کردی جائیں۔ 
تیونس کے حکام نے گزشتہ سنیچر کو پورے ملک میں سکول اور کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ یونیورسٹیوں میں آن لائن تعلیم کی منظوری دی تھی۔

شیئر: