Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن کی مارکیٹوں کے 20 ہزار سے زائد تفتیشی دورے

کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنا قانون شکنی ہے(فوٹو، سبق)
وزارت افرادی قوت کی ٹیموں نے گزشتہ ماہ ریاض ریجن کی مختلف مارکیٹوں کے 20 ہزارسے زائد تفتیشی دورے کیے جن کا مقصد کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کویقینی بنانا تھا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت کی ریجنل تفتیشی ٹیموں نے یکم سے 30 جون کے درمیان ریاض شہراور ریجن کے تمام علاقوں کی مارکیٹوں و نجی اداروں میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے مختلف اوقات میں 20 ہزار 732 تفتیشی دورے کیے۔
تفتیشی ٹیموں نے 3 ہزار 741 خلاف ورزیوں پرچالان درج کیے جبکہ 871 دکانوں اور تجارتی اداروں کو انتباہی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا اشد ضروری ہے ۔ مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھنا اور دکانوں میں سینیٹائزر کے علاوہ صارفین کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا انتظام کرنا ضروری ہے علاوہ ازیں ہرآنے والے کا توکلنا اسٹیٹس بھی چیک کرنا قانونی تقاضہ ہے۔
مذکورہ ضوابط پرعمل نہ کرنا قانون شکنی تصور کی جاتی ہے جس پرتفتیشی ٹیم کے اہلکار دکاندار یا تجارتی ادارے کا چالان کرتے ہیں۔

شیئر: