Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں جمعے کے دن زائرین کو 183 ٹن زمزم کی فراہمی

6178 خصوصی کنٹینرز کے ذریعے آب زمزم فراہم کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے جمعے کو مسجد نبوی میں آنے والے  زائرین اور نمازیوں کو 183 ٹن سے زائد آب زمزم فراہم کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرمین شریفین کے ترجمان کے مطابق آب زمزم 6178 خصوصی کنٹینرز (کولرز) کے ذریعے فراہم کیا گیا۔

زمزم کے کنٹینرز مسجد نبوی میں مختلف جگہوں پر نمازیوں کے لیے رکھے جاتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

ترجمان کے مطابق مسجد نبوی کے صحن، راہداریوں اور فلورز پر رکھے گئے کولرز کے ذریعے زمزم نمازیوں کے لیے آسانی سے دستیاب رہا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے  مطابق یہ کولرز پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
مسجد انتظامیہ کی جانب سے آب زمزم کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ ادارہ ہے جہاں سیکڑوں کارکنان زمزم کی فراہمی کے لیے موجود ہیں۔

 

 

شیئر: