Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن سمیت کئی علاقے سنیچر کو بھی شدید گرمی کی زد میں

جازان اور عسیر کے پہاڑی علاقوں کا مطلع ابر آلود ہوگا۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر تین جولائی کو بھی مشرقی ریجن میں شدید گرمی رہے گی۔ مدینہ منورہ اور ریاض ریجنوں کے کئی علاقے بھی گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہوں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو مشرقی ریجن، ریاض کے بعض مقامات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی مقامات پر گردآلود تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگی۔ 
بیان میں قومی مرکز نے بتایا کہ جازان اور عسیر کے پہاڑی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ اس  کا سلسلہ باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل  جائے گا۔ 
قومی مرکز نے بیان یمں کہا کہ حفر الباطن میں انتہائی درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ السودۃ میں کم از کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: