Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کی تصاویر سے مزین گاڑی

’یہ لوگ اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں مگر جس ملک میں رہتے ہیں اس کی محبت بھی ان میں رچی بسی ہے۔‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں مقیم پاکستانی تارک وطن نے پاک سعودی دوستی اور دونوں ملکوں کے لیے محبت کی بہترین عکاسی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی تارک وطن نے دونوں برادر ملکوں سے محبت کے اظہار کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے عقبی شیشے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر چسپاں کر رکھی ہیں۔
مذکورہ پاکستانی تارک وطن ایک نمونہ ہے ان لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں مگر جس ملک میں رہتے ہیں اس کی محبت بھی ان میں رچی بسی ہے۔
ریاض کی کنگ فہد روڈ پر سفر کرنے والی اس گاڑی نے تمام شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
شہریوں نے گاڑی پر چسپاں تصاویر کو دیکھ کر کہا ہے کہ ’رواداری بہترین سیاسی جذبہ ہے جو نفرت پھیلانے والوں سے متاثر نہیں ہوتا۔‘
 

شیئر: