Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کافی کے درختوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

’اس وقت جازان، عسیر اور الباحہ میں کافی کے درختوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں کافی کے درختوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ پیدوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ’ 2017ء میں سعودی عرب میں کافی کے اڑھائی لاکھ پودے لگائے گئےتھے‘۔
’اس کے بعد ملک میں موجود کافی کے پھل دار درختوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‘۔
وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ’اس وقت جازان، عسیر اور الباحہ میں کافی کے درختوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے‘۔
’سعودی عرب کے ان تین علاقوں میں کافی کے درختوں کی تعداد میں اضافہ 2018ء اور 2020ء کے دوران خادم حرمین شریفین کی خصوصی سرپرستی اور اس حوالے سے مختلف پروگرامات اور اقدامات کا نتیجہ ہے‘۔
’سعودی عرب کافی کی کاشت اور اس کی پیدوار بڑھانے کے لیے کئی پروگرامات پر عمل کر رہا ہے‘۔

’الباحہ میں کافی کی ترویج کے لیے  جلد ایک جامع پروگرام کا اعلان کیا جائے گا‘ (فوٹو: العربیہ)

’اس مقصد کے لیے آب پاشی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور بارشوں کے پانی کو کافی کی فصلوں کی سیرابی کے لیے جدید تکنیک استعمال کی جاتی ہیں‘۔
وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ’الباحہ میں کافی کی ترویج کے لیے  جلد ایک جامع پروگرام کا اعلان کیا جائے گا‘۔
 

شیئر: