Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افرادی قوت و محنت کے شعبوں میں سعودی جاپانی معاہدہ

ٹوکیو ...وزارت محنت و سماجی فروغ نے ٹوکیو میں جاپانی وزارت صحت و محنت و فلاح کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ اسکے بموجب دونوں ممالک فروغ افرادی قوت اور محنت کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے سعودی عرب کی جانب سے وزیر محنت و سماجی فروغ ڈاکٹر علی الغفیص اور جاپان کی جانب سے وزیر صحت و محنت و فلاح یاسو ہیسا سوزاکی نے دستخط کئے۔ دونوں ممالک معلومات اور تجربات کا تبادلہ کرینگے۔ محنت، صحت ، پیشہ ورانہ سلامتی کے شعبوں میں تربیتی پروگرام ترتیب دینگے۔ لیبر مارکیٹ میں روزگار کی خدمات اور نوجوانوں کو روزگار کی تربیت کے سلسلے کو جدید خطوط پر استوار کرینگے۔

شیئر: