Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین نے پرانے مکان کو الیکٹرانک سامان کا گودام بنا لیا

غیرملکیوں کے ٹھکانے پر اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی( فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے البغدادیہ محلے میں پرانے طرز کے ایک مکان پر کارروائی کے دوران دو ہزار 800 الیکٹرانک آلات ضبط کیے ہیں۔
غیر قانونی تارکین پرانے مکان کو الیکٹرانک آلات کے گودام اور دکان کے طور پر استعمال کررہے تھے۔ پرانے آلات کو مینٹینس کے بعد نئے آلات کے طور پر بھی فروخت کر رہے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی میں منفی سرگرمیوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل عمرو الدقس نے بتایا کہ غیرملکیوں کے ٹھکانے پر ایک اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
اطلاع ملی تھی کہ غیرملکی کارکن پرانے الیکٹرانک آلات معمولی قیمت پرخرید کر یا ادھرادھر سے جمع کرکے ان کی اصلاح و مرمت کرکے سپلائی کررہے ہیں۔ اے سی کے 2200 ریموٹ اور 600 دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔ 
انہو ں نے کہا کہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز ہر طرح کی خلاف ورزیوں کی بیخ کنی کے لیے چھاپہ مہم جاری رکھیں گے۔

شیئر: