Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ قطر، قیادت سے ملاقاتیں

پاکستان کے آرمی چیف نے قطر کے دورے میں مقامی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ فائل فوٹو: آئی ایس پی آر
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچے ہیں۔
ریڈیو پاکستان نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے بدھ کو قطر کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد الاتیاع اور قطر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، دفاع، سکیورٹی تعاون اور علاقائی و جیوپولیٹیکل صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

شیئر: