Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکہ ریجن میں سیاحت کے فروغ دینے کی ضرورت‘

 گورنر مکہ نے سیاحت کے حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ مکہ ریجن کے گورنریٹس میں سیاحت کی بڑی صلاحیت اور قدرتی تنوع ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے ریجن میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 گورنر مکہ سیاحت کے حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
شہزادہ خالد الفیصل کو ٹورازم ڈویلمپنٹ کونسل کے مقاصد کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ ادارہ سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے کام کرتا ہے اور ملکی سیاحت کی ترقی میں نجی شعبے کی شراکت میں اضافے کے لیے انیشیٹوز کا آغاز کرتا ہے۔
مارکیٹ ریسرچ فرم یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے نئے اندازوں کے مطابق 2025  تک سعودی عرب میں اندرون ملک سیاحت کے اخراجات 25.3 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے جو کورونا کی عالمی وبا سے متاثر ہوئی تھی۔  
مملکت کا مقصد 2023 تک 220 بلین ریال کی سرمایہ کاری سے نئی سیاحت کو راغب کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت ایک بنیادی ستون ہے۔
مملکت 2030 تک سالانہ 10 کروڑ سیاحوں کی میزبانی کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر سیاحت کی منزل بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
سعودی عرب نے 2019 میں سیاحت کی صنعت میں تبدیلیاں کی تھیں اور غیر ملکیوں کے لیے مملکت کا ویزا لینے کے لیے آسانیاں پیدا کی تھیں جو کئی دہائیوں سے بند تھا۔
سعودی اتھارٹی برائے سیاحت کے چیف ایگزیکیٹو فہد حامد الدین کے مطابق ’سعودی عرب کا 2030 تک سالانہ 10 کروڑ سیاحوں کو مملکت میں لانے کا ہدف ہے اور جی ڈی پی کا 10 فیصد سیاحت سے حاصل کرنے کا ٹارگٹ ہے۔‘

شیئر: