Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں کروز ٹورز 30 جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گے

ایک فرد کا کرایہ 2150 ریال سے شروع ہوگا۔(فائل فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں سعودی شہری مقیم غیرملکی انٹرنیشنل کمپنی ایم ایس سی کے اس اشتہار پر خوش ہیں کہ 30 جولائی سے بحیرہ احمر میں کروز ٹورز دوبارہ  شروع کیے جارہے ہیں۔ 
ایم ایس سی سعودی عرب سے ملکی اور علاقائی بندرگاہوں کے لیے 3 ماہ تک کروز ٹورز چلائے گی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق کروز ٹور جدہ سے اردن کی بندرگاہ عقبہ ، مصر کی بندرگاہ سفاجا کے لیے چلائے جائیں گے یہ تین سے چار رات کے ٹور ہوں گے۔
ایک فرد کا کرایہ  2150 ریال سے شروع ہوگا۔ ایک جہاز میں 1900 کیبن ہوں گے۔  تین ہزار سے زیادہ سیاح کروز شپ سے سفر کرسکیں گے۔ ریزرویشن کی بنیادی شرط ویکسین ہوگی۔ 
کروز میں سیاحوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں۔ بچوں کے لیے واٹر گیمز، تیراکی کے لیے سوئمنگ پول، ہیلتھ کلبز، بیوٹی پارلرز، لائبریری، ریستوران، قہوہ خانے، سینما گھر، تھیٹر، دو سو سے زیادہ عالمی مارکوں والی شاپس پر مشتمل مال بھی ہوگا جبکہ بچوں، نوجوانوں اور بڑوں ہر عمر کے لوگوں کے لیے 30 سے زیادہ تفریحی پروگرام ہوں گے۔ 
 

شیئر: