Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے میں تیزی لائی جائے‘

شوری کا وچوئل اجلاس شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی صدارت میں ہوا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ارکان شوریٰ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فری زون قائم کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
مجلس شوریٰ کا ورچوئل اجلاس شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی صدارت میں ہوا ہے۔ 
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اقتصادی و توانائی کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین ڈاکٹر فیصل آل فاضل نے پیش کی۔
مجلس شوریٰ کی اقتصادی و توانائی کی کمیٹی نے  وزارت تجارت سے کہا ہے کہ ’وہ سعودی عرب میں فری زون شروع کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد دور کرے۔‘
یہ بھی کہا ہے کہ ’وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق کام کرے۔ اقتصادی ڈھانچے کے قیام میں رونما ہونے والی بین الاقوامی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔‘
عالمی تنظیم تجارت کی رپورٹ ہے کہ ’فی الوقت دنیا بھر میں 4800 سے زیادہ فری زون موجود ہیں۔ سعودی عرب اس صورت حال سے فائدہ اٹھائے۔‘
اقتصادی و توانائی کمیٹی نے رپورٹ میں کہا کہ ’تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے پروگرام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے باعث ملک میں مسابقت کا نا مناسب ماحول ہے۔‘

شیئر: