Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم عوامی خدمت کے لیے رول ماڈل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ڈپلومیسی کی تعلیم حاصل کی ہے( فوٹو عرب نیوز)
عمان کا فرمانروا بننے سے پہلے ہیثم بن طارق زیادہ تر جانشین کے طور پر دیکھے جاتے تھے جب انہیں اپنے چچا زاد بھائی اور تقریباً 50 سال کے حکمران قابوس بن سید کا ترجیحی جانشین نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ خلیجی سلطنت پر پہلے ہی اپنی پہچان بنا چکے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق وہ سلطان قابوس کی وفات کے صرف ایک دن بعد 65 سال کی عمر میں 11 جنوری 2020 کو عمان کے نئے حکمران بن گئے۔ وہ اپنے ساتھ وزارتی سطح پر کاروباری ذہانت اور سرکاری ملازمت کا طویل تجربہ لائے۔
تسلسل کا مطلب عمان کی خارجہ پالیسی اور ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونا، اس وقت علاقائی تناؤ میں اضافے، کم تیل کی طلب اور یقیناً کورونا کی عالمی وبا۔ انہوں نے اپنے اقتدار کے ابتدائی مہینوں میں اپنے وزرا پر مزید ذمہ داریاں عائد کی ہیں اور جانشینی میں اصلاح کی ہے۔
سلطان ہیثم بن طارق مسقط میں 13 اکتوبر 1954 کو ممتاز السید خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1979 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ڈپلومیسی کی تعلیم حاصل کرکے گریجویشن کی۔
سلطان ہیثم بن طارق نے احد بنت عبد اللہ بن حمد البوسعیدیہ سے شادی کی ہے جو بین الاقوامی یوم خواتین 2020 کے موقع پر بیت البرکہ محل میں پہلی آمد کے بعد عرب دنیا میں ایک رول ماڈل اور سٹائل آئیکن کی حیثیت سےسمجھی جاتی ہیں۔ شاہی جوڑے کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
اپنے بھائی طلال کے ساتھ متعدد کاروباری منصوبے چلانے کے بعد سلطان حکومت میں کئی عہدوں پر فائز رہے، پہلے ایک سفارت کار کی حیثیت سے 1986 سے 1994 تک وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈڑ سیکریٹری رہے، پھر 18 سال کے لیے ورثہ اور ثقافت کے وزیر رہے۔
وہ عمان کے وژن 2040 ایجنڈے کے بھی سربراہ تھے۔ وہ سلطنت عمان کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرتے ہوئے نوجوان عمانیوں کے مواقع پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں۔
سلطان ہیثم نے جنوری میں اعلان کیا کہ عمان پہلی بار ایک ولی عہد شہزادہ مقرر کریں گے۔ ان کا سب سے بڑا بیٹا  ذی یزان بن ہیثم عمان سلطنت کا پہلا ولی عہد شہزادہ بنے گا۔ یہ اعلان سلطان کے اقتدار سنبھالنے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا تھا۔
دوسرے فرمان نے عمان کی پارلیمان کے لیے ایک نیا قانون کونسل آف عمان قائم کیا۔ اس فرمان نے کونسل کی صلاحیتوں،ممبرشپ کی شرائط اور ان کے حقوق اور فرائض کی وضاحت کی اور کونسل کے امور سے وابستہ ہر چیز کا ضابطہ بیان کیا۔
سلطان ہیثم نے مئی میں حکومت اور نجی شعبے کو ہدایت کی کہ وہ خود روزگار عمانیوں اور کاروباری مالکان کی سپورٹ کے لیے 32 ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرے۔ یہ انیشیو روزگار کو فروغ دینے اور کورونا کی عالمی وبا کے اثرات کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا ایک حصہ تھا۔
اس حکم میں آئندہ دو سالوں کے لیے نجی سیکٹر میں منصوبہ بند 15 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کے وظیفہ اور پہلی بار افرادی قوت میں داخلے والوں کے لیے سرکاری سبسڈی بھی شامل ہے۔
سلطان ہیثم کی سعودی عرب آمد خطے میں اہم تبدیلی کے وقت معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔

شیئر: