اردن کی کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے، دس وزرا کے استعفے منظورکیے گئے جبکہ نو نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق شاہی فرمان میں وزیراعظم جعفر حسن کی کابینہ میں ردو بدل کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
اردن کی کابینہ کا استعفی منظور، جعفر حسان نئے وزیراعظم مقررNode ID: 878930
-
کویت کی خاتون وزیر خزانہ نورہ الفصام کا استعفی منظورNode ID: 893000
وزارت ٹرانسپورٹ، زراعت، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ، پرائم منسٹر امور، نوجوانان، صحت، سیاحت، سرمایہ کاری اور ماحولیات کے نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔
نئے وزرا نے بدھ کو الحسینیہ پیلس میں شاہ عبداللہ دوم کے سامنے عہدوں کا حلف اٹھایا، ولی ہعد شہزادہ الحسین بن عبداللہ، وزیراعظم جعفر حسن اور شاہی عدالت کے سربراہ یوسف حسن العیسوی بھی موجود تھے۔
نئے وزرا میں ڈاکٹر نضال القطامین کو وزیر ٹرانسپورٹ، بدریہ البلبیسی کو وزیر مملکت برائے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ، عبداللطیف النجداوی کو پرائم منسٹر امور کا وزیر مملکت، رائد العدوان کو وزیر امور نوجوانان، ڈاکٹرابراہیم البدرو کو وزیر صحت، ڈاکٹر صائب الخریسات کو وزیر زراعت، طارق ابو غزالہ کو وزیرسرمایہ کاری جبکہ ڈاکٹر عماد حجازین کو سیاحت اور نوادرات کا وزیر مقرر کیا گیا جبکہ
جن وزرا کے استعفے منظور کیے گئے ان میں وزیر سیاحت لینا عناب، وزیر زراعت خالد الحنیفات، وزیر مملکت احمد الویدی، وزیر سرمایہ کاری مثنہ غرابیہ، وزیر صحت ڈاکٹر فراس الھوری، وزیر ٹرانسپورٹ وسام اتھتمونی پرائم منسٹر امور کے وزیر عبداللہ العدوان ، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کے وزیر مملکت خیر ابو صعیلیک، امور نوجوانان کے وزیر یزن الشدیفات شامل ہیں۔