Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کورونا کیسز میں اضافے کا انتباہ

عید الفطر پر بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کورونا کیسز میں اضافے کا انتباہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر العبد العالی نے اتوار کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ’ سعودی عرب میں ویکسین بڑے پیمانے پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فراہم کی جارہی ہے جبکہ مقامی  شہری اور مقیم غیرملکی 587 سے زیادہ سینٹرز پہنچ کر ویکسین لگوا رہے ہیں‘۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ’سال رواں کے شروع میں معاشرے کے بعض افراد کی لاپروائی کے نتیجے میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے تھے۔ عید الفطر کے موقع پر بھی مصدقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا‘۔ 
انہو ں نے معاشرے کے تمام افراد سے کہا کہ’ وہ عید الاضحی  پر لاپروائی نہ برتیں۔ احتیاطی تدابیر کی پابندی کرکے وائرس سے متاثرین کی تعداد کم سے کم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ہم آرام کریں۔ ہم سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ مثبت نتائج حاصل کریں گے‘۔
انہوں نے امید ظہار کی کہ’ اگر آنے والے دنوں میں بھی لوگ ویکسین لگواتے رہے اور احتیاطی تدابیرکی پانبدی کی جاتی رہی تو کسیز کی تعداد میں کمی ہوسکتی ہے‘۔

 ویکسین کی ایک کروڑ 97 لاکھ 41 ہزار 82 خوراکیں دی گئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 97 لاکھ 41 ہزار 82 خوراکیں دی گئی ہیں۔ پہلی خوراک 17.4 ملین جبکہ دوسری خوراک 2.2 ملین دی جا چکی ہے۔
 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دو لاکھ  33 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا  پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔ 

شیئر: