Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانز کیلئے 'اثرا' فلم پروڈکشن کی دو نئی فلموں کی نقاب کشائی

یہ فلمیں مملکت کی تخلیقی صنعتوں میں صلاحیتوں سے وابستگی کا حصہ ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبد العزیز سنٹر برائے ورلڈ کلچر ' اثرا ' رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں دو نئی فلموں کی رونمائی کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ منصوبے سعودی پویلین میں اس کی شراکت کا ایک حصہ ہیں جس کی میزبانی فیسٹیول میں سعودی فلم کمیشن کی جانب سے کی جائے گی۔
مصری سکرین رائٹر اور پروڈیوسر محمد حفظی سعودی آزاد فلم ساز خالد فہد کی 'ویلی روڈ' کی نقاب کشائی کے ساتھ ہی اپنی اثرا کمیشنڈ فلم 'سی آف سینڈ' بھی متعارف کروائیں گے۔

دونوں فلموں کے لئے اداکار اورعملہ خواہش مند سعودی ٹیلنٹ پر مشتمل ہوگا۔ (فوٹو ٹوئٹر)

یہ فلمیں مملکت کی تخلیقی صنعتوں میں صلاحیتوں کی پرورش اور نشوونما کے لئے 'اثرا' کی وابستگی کا حصہ ہیں۔
دونوں فلمیں جو کہ اثرا فلم پروڈکشن کے بینر تلے تیار ہو رہی ہیں، 2023 میں ریلیز ہونے والی ہیں۔
اثرا نے کہا کہ دونوں فلموں کے لئے اداکار اورعملہ خواہش مند سعودی ٹیلنٹ پر مشتمل ہوگا جو فلمی تخلیقات کی ایک نسل کو پروان چڑھائے گا۔
اس سے قبل اثرا کی بین الاقوامی طور پر  ریلیز ہونے والی کامیاب فلم 'جود' ہے۔
اس فلم میں ایک تجرباتی کہانی کا بنیادی خیال استعمال کیا گیا ہے جو قبل ازاسلام کی شاعری کی شکل سے ماخوذ ہے جو قصیدہ ہے اور مکالموں سے بغیر ہے۔
اس فلم کی شوٹنگ سعودی عرب بھر میں 16مقامات پر کی گئی اور متعدد بین الاقوامی فلمی میلوں میں اس کی نمائش کی گئی۔
اثرا میں پرفارمنگ آرٹس اینڈ سنیما کے سربراہ اور دونوں نئی فلموں کے پروڈیوسر ماجد زیڈ سمان نے کہا ہےکہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں سعودی پویلین کے حصے کے طور پر ہمارے اگلے دو منصوبوں کا اعلان کیا گیا جس کا شمار دنیا کے سب سے مشہور فلمی میلوں میں ہوتا ہے۔

اثرا کی اب تک کی 20 تخلیقی فلموں میں 15 نے ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

'سی آف سینڈ' فلم میں  ایک نوجوان بدو یتیم اور اونٹ کی ایک کہانی ہے۔ ان دونوں میں دوستی ہو جاتی ہے اور پھر یہ دونوں پورے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔
حفظی نے کہاکہ تمام سعودی او رعرب ٹیلنٹ کے حامل اس دلچسپ منصوبے میں شامل ہوں گے۔
فلم کی شوٹنگ سعودی عرب کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔
'ویلی روڈ' فلم علی نامی ایسے شخص کی  کہانی ہے جو ڈاکٹر کو ڈھونڈتے ہوئے راستہ بھٹک جاتا ہے لیکن رکاوٹوں اور چیلنجوں کا  سلسلہ اسے اپنی دنیا دریافت کرنے سے نہیں روک سکتا۔
اثرا نے اب تک 20 فلمیں تخلیق کی ہیں جن میں سے 15 نے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
اثرا سالانہ سعودی فلم فیسٹیول کا  مرکز بھی ہے ، جو مقامی صلاحیتوں کی حمایت کرتا ہے اور  فلم میکنگ کے کیریئر میں ان کی توجہ دلاتا ہے۔
 

شیئر: