Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر اور قصیم ریجن میں قتل کے دو مجرموں کو سزائے موت

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کی توثیق کردی تھی(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عسیر ریجن کے شہر ابہا اور  قصیم ریجن  کی الرس کمشنری میں قتل کے دو مجرموں کو موت کی سزا  دی گئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ سعودی شہری فیصل بن یحیی بن سعید القحطانی نےاپنے دوست فارس بن علی الحمامی کو سینے میں چھری گھونپ کر ہلاک کردیا تھا‘۔
پولیس نے بتایا کہ’ ملزم کوگرفتار کرکے فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ ابہا فوجداری کی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر کو موت کی سزا سنائی تھی‘۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کی توثیق کردی تھی جبکہ ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے فرمان  جاری کردیا تھا۔ 
علاوہ ازیں سعودی حکومت نے قصیم ریجن کی الرس کمشنری میں ایک مصری شہری فتحی عوض کے قتل پر مقامی شہری عبد العزیز الحربی کو سزائے موت دی ہے۔
 

شیئر: